502

قرآن پاک تخلیق کائنات کے اسرار ظاہر کرنے والی کتاب

علامہ لطیف مدنی
قرآن حکیم عالم انسانیت کیلئے کتاب ہدایت ہے اور قیامت تک اس کے اسرار ظاہر ہوتے رہیں گے، ہر فرد اور معاشرہ قرآن حکیم سے ہدایت حاصل کرسکتا ہے بشرطیکہ وہ ہدایت طلبی کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے قرآن حکیم سے رجوع کرے۔ حضور اکرم ﷺ کا یہ وہ معجزہ ہے جس کا فیض اپنے متن، معانی اور تاثیر کے لحاظ سے آج بھ یاسی طرح موجود اور جاری ہے جس طرح آپ ﷺ کے مبارک زمانے میں تھا۔ ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن کے سینئر نائب ناظم دعوت علامہ محمد لطیف مدنی نے منہاج یونیورسٹی میں منعقدہ سیمینار بعنوان ”قرآنی فیوضات کا معجزانہ تسلسل“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ظہیر اللہ الازہری، ڈاکٹر اصغر جاوید اور جی ایم ملک بھی موجود تھے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے معروف مذہبی سکالر اور تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم دعوت علامہ محمد لطیف مدنی نے کہا کہ قرآن حکیم کا معجزہ ختم نبوت کی دلیل اور اساس بھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.